ہریانہ میں جاٹ برادری کو سرکاری سروسز اور تعلیمی اداروں میں داخلے میں ریزرویشن کے دائرے میں لانے کے مقصد سے آج ریاستی اسمبلی نے ہریانہ پسماندہ طبقے (سروسز اور تعلیمی اداروں میں داخلے میں ریزرویشن) بل، 2016 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ہریانہ پسماندہ طبقے (سروسز اور تعلیمی اداروں میں داخلے میں ریزرویشن)
ایکٹ، 2016 لاگو کرکے پسماندہ طبقے بلاک 'اے'، پسماندہ طبقے بلاک 'بی' اور پسماندہ طبقے بلاک 'سی' کو قانونی درجہ دینے کے مقصد کے تحت یہ بل پیش کیا اور مرکزی حکومت سے اس ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل 31 بی کے ساتھ جوڑے جانے اور 9 ویں شیڈول میں اسے شامل کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعلی نے پہلے ہی یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ بل اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران لایا جائے گا۔